الکرم فرینڈز پاکستان

جسم،روح اورفکر کو مستفیض ومستنیرکرتی حسینوجمیل درّہاۓ شہوارکی خوبصورت مالا،جن کی علمی،روحانی اورفلاحی خدمات سےزمانہ قیامت تک جگمگاتا رہےگا۔ ان شا ءاللہ

تعارف گلستان بھیرہ شریف

صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ

پیر محمد امین الحسنات شاہ

پیر محمد کرم شاہؒ

pir muhammd shah r.a

پیر محمد شاہؒ

ؒپیر امیر السالکین

علمی خدمات

مشکوۃِ نبوّت سےمستنیر"محمدیہ غوثیہ پرائمری سکول"،کےنام سےاک جلوہ گاہ کی صورت گری 1925میں ہوتی ہے۔ 1957 میں ضیاءالأمت رضی اللہ عنہ دانشِ برھانی سےلیس اس دانش گاہ کی"دارالعلوم محمدیہ غوثیہ،بھیرہ شریف"کی صورت نشأۃِ ثانیہ کرتےہیں ۔ 2018 میں الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ" منصّۂ شہود پرابھرکرزمانے کوالکرم فرینڈز کی لازوال کامیابیوں کی داستان سنارہاہے،اور"الکرم ایجوکیشنل سٹی"ان علمی کاوشوں کی عظمتوں کو بامِ عروج پرپہنچا کرچارچاندلگا دےگا.ان شاءاللہ عزّوجلّ

روحانی خدمات

سرزمینِ علم وعرفان بھیرہ شریف،درگاہِ معلّی حضرت امیرالسالکین پرشفاۓقلوب،تزکیۂ نفوس اورتطہیرِارواح کی خاطرمنعقدہ اعراسِ مبارکہ،متلاشیانِ راہِ ہدایت،طالبانِ علم وحکمت اور فکروروح کی پاکیزگی، بالیدگی وتروتازگی کےخواہش مندخوش نصیب افراد کیلیے صحتِ عقائد،تعمیرِسیرت،اصلاحِ احول وکردار،تعلیمِ حسنِ اخلاق اورتربیت وآداب پرمشتمل خوبصورت لمحاتِ شبِ کرم،روحانیت و نورانیت سےمعمور،عشقی وحبیّ جذبوں کی آبیاری کرتی،فروغِ عشقِ مصطفی کی عظیم الشان اور ولولہ انگیزعالمگیر تحریک گوشۂ درودشریف،اور  AKFضیاءالقرآن کےپلیٹ فارم سےالکرم فرینڈزاسکالرزکی تبلیغی سرگرمیاں اورمساعی جمیلہ الکرم فرینڈزکی روحانی خدمات کامنہ بولتا ثبوت ہیں

فلاحی خدمات

تعلیمی پروگرام کےتحت غریب ونادار بچوں کی تعلیمی ہیلپ،روزگار پروگرام کےذریعےبیروزگار افرادکی داد رسی،ہیلتھ پروگرام کی صورت میں ہسپتالوں،مریضوں اور دکھی انسانوں کی خدمت،ماحول کو صاف وشفاف کرکےسرسبزوشاداب بنانےکی خاطراقدامات اوردیگرفلاحِ انسانیت،خدمتِ خلق،انسان دوستی،اورجذبۂ ایثارومحبت پرمبنی پرخلوص کاوشیں الکرم فرینڈز کی سماجی و فلاحی خدمات کی عکاسی کرتی ہیں

الکرم فیر ینڈز کے مقاصد

ماہانہ شبِ کرم کیا ہے؟

ہر مسلمان کی روح کی پاتال میں انڈیلی گئی محبت و انس الہی کی سوغات کو تازہ کرنے کی رات
 روح سالک کو کثافت کی دبیز تہوں سے نکال کر یاد الہی کے جہان لطیف میں لانے کی رات 
 الست بربکم کے عہد زریں کو قالوابلی کی خلوص بھری صداۓ محبت سے یاد کرنے کی رات 
الست بربکم سنیا دل میرے نت قالوا بلی کوکیندی ہو
حب وطن دی غالب ہوئی اک پل سون نہ دیندی ہو
گناہوں سے آلودہ دامن کو آنسوؤں کے پانی سے دھونے کی رات 

 امت محمدیہ ( علی صاحبہا اطیب التحیات و التسلیمات ) کے عروج کیلیے بالعموم اور وطن عزیز پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کیلیے بالخصوص عجز و نیاز میں ڈوبی ہوئی دعائیں مانگنے کی رات

ویڈیوز

Contact

Mohalla Pir Azam Shah Near DMG Bhera
PTCL: + 92 48 6690062
Mobile : + 92 340 8146581
Mobile : + 92 343 5510507